کفن اردو ادب کا ایک مشہور افسانہ ہے جسے اردو افسانوں کے باوا آدم منشی پریم چند نے تحریر کیا ہے۔ اس افسانے میں ایک غریب باپ بیٹے، گھسو اور مادھو کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ مادھو پہلے اپنی بیوی کا کوئی خیال نہیں کرتا جو درد اور بھوک سے کراہ رہی ہوتی ہے اور اس کے مرنے کے بعد اس کے کفن کے لیے چوہدری سے ملے پیسے بھی وہ اپنی عیاشی اور خودغرضی کے باعث خرچ کر دیتے ہیں۔ یہ کہانی غربت، انسانی بے حسی، اور سماجی ناہمواری کی عکاسی کرتی ہے۔