کھجور کا درخت (Khajoor Ka Darakht)

Author: Wajiha Sehar

Publisher: Haq Publication

Category: Suspense

Total Duration: 00:57:38

کھجور کا درخت، اردو میگزین اور ڈائجسٹ کی مستقل مصنفہ اور ناول نگار وجیہہ سحر کا ایک ہارر تھرلر اور سسپینس سے بھرپور اردو ناول ہے۔ کھجور کا درخت پہلے ہفتہ وار فیملی میگزین میں شائع ہوتا رہا اور بعد میں اسے کتابی شکل میں شائع کیا گیا۔ اس ناول کا مرکزی کردار ایک خوبصورت لڑکی حجاب ہے جو بہت ہی مخلص لڑکی ہے اور ہمیشہ اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کرتی رہتی ہے لیکن دوسرے اس کے نرم دل کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں جن میں اس کی بہنیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ اسے اندازہ نہیں تھا کہ ایک جن کو اس سے پیار ہو گیا ہے اور وہ جن جس کا نام اذہاد تھا، بہت زیادہ جادوئی طاقتوں کا حامل تھا۔ حجاب جب بھی مشکل میں پڑی تو اذہاد کئی شکلوں اور مختلف طریقوں سے اس کی مدد کرتا تھا۔ لیکن جن اور انسان کی اس محبت کا انجام بہت دل دہلا دینے والا تھا۔

DOWNLOAD APP FOR FREE!

Scroll to Top