لاحاصل” ایک پرتجسس اور نصیحت آموز ناول ہے۔ یہ کہانی انسان کے کچھ خصائلِ بد کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس ناول میں نفسانی خواہشات، غرور، لالچ، نفرت اور دھوکہ دہی جیسی برائیوں کو کچھ منفی کرداروں کی مدد سے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن تمام تر برائیوں کے باوجود جب ان کرداروں کو مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہیں خدا یاد آتا ہے اور خدا تو انسان سے یہی امید لگاتا ہے کہ وہ کب زندگی کی تلخیوں سے نبردآزما ہوتا ہوا اسے پکارے۔ خدا کا راستہ بالآخر سیدھا اور سچا ہوتا ہے۔ یہ ناول ایسے ہی کچھ کرداروں کے انجام سے خدا کی طرف رجوع کرنے کا درس دیتا ہے۔یہ ناول لمحہ بہ لمحہ بدلتی کیفیات اور واقعات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے، ناول کی کہانی نہایت دلچسپ اور لائقِ مطالعہ ہے۔