مصطفی کھر کی سابقہ اہلیہ تہمینہ درانی کی یہ کتاب انکی زندگی کے تلخ ترین تجربات کا بےباکانہ بیان ہے۔ معروف سیاست دان مصطفیٰ کھر کے ذاتی کردار سے پردہ اٹھاتی تہلکہ خیر انکشافات سے بھرپور یہ تصنیف پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ مصطفیٰ کھر کا نام پاکستانی سیاست کا ایک اہم حوالہ ہے، لیکن ایسے معروف ترین عوامی لوگوں کی ذاتی زندگی کس قدر تعفن زدہ ہوتی ہے وہ اس تصنیف کے مطالعے سے بخوبی معلوم ہو جاتا ہے۔