ملکہ وکٹوریہ اور منشی عبدالکریم ( Malika Victoria Aur Munshi Abdul Kareem)
Author: Raza Ali Abidi
Publisher: SANG-E-MEEL PUBLICATIONS
Category: History
Total Duration:00:48:23
یہ کتاب منشی عبد الکریم اور ملکہ وکٹوریہ کے تعلق کے بارے میں ہے۔ عبدالکریم اصل میں آگرہ کے سرکاری آفس میں کلرک تھے جنہیں ملکہ کی خدمت کے لیے انگلستان بھیجا گیا تھا اور انہوں نے وہاں جا کر ملکہ کے دل میں خاص مقام پیدا کر لیا۔ عبدالکریم نے ملکہ کو اردو بھی سکھائی اور ملکہ کے اتالیق کہلائے۔ عبدالکریم کو ملکہ نے کئی القابات سے نوازا اور ہمیشہ انہیں اپنے ساتھ رکھتی تھیں۔ عبدالکریم کے لیے ملکہ نے کس کس کی مخالفت مول لی، ان کی وفات کے بعد عبدالکریم کے ساتھ کیا ہوا اور عبدالکریم پر ملکہ کی عنایات اس کتاب کا حصہ ہیں۔