مولانا مودودی کی مختصر آپ بیتی میں مولانا نے اپنے پیدائش، خاندان، ابتدائی زندگی اور افکار کو سچائی سے بیان کیا ہے۔ یہ کتاب محمد یوسف نے مرتب کی ہے جو مولانا کے افکار سے متاثر تھے اور مولانا کو سچائی کا دائی سمجھتے تھے۔ کتاب میں شامل خود نوشت مولانا نے اپنے ایک دوست سید منظر علی اشہر کے کہنے پر لکھی تھی جو منظر الکرام کے مولف تھے۔ یوں مولانا کا اپنے بارے میں لکھا ہوا یہ نادر نسخہ محفوظ رہ گیا اور آج یہ اردنیا کے سامعین اور مولانا کے مداحین کے لیے پیش خدمت ہے۔