یہ ایک ایسے ادیب کی داستانِ حیات ہے جس نے ایک ایک لمحے کو محسوس کر کے زندگی بسر کی اور پھر اپنے احساسات من و عن اپنے پڑھنے والوں تک پہنچا دیے۔ نچلے طبقے سے سر اٹھانے والے اس مٹی کے دیے نے اپنے علم و فضل سے بہت دور تک روشنی پھیلائی۔ مرزا ادیب کی یہ تصنیف انکی زندگی کے تمام تر پیچ و خم بیان کرتی ہے۔ زندگی اور سماج کے بارے میں انکا گہرا مشاہدہ لائقِ مطالعہ ہے۔ مرزا ادیب نے گرد و پیش کے حالات پر ایک متوازن رائے دی ہے لیکن انکی بات اس لیے دم دار معلوم ہوتی ہے کیونکہ انکی ہر ایک بات میں صدیوں کے تجربات کا نچوڑ شامل ہے۔ یہ تصنیف بلاشبہ ایک خاصے کی چیز ہے۔