اردو ناولوں اور افسانوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے نگہت عبداللہ کا نام نیا نہیں ہے۔ ان کے کئی طویل اور مختصر ناول مختلف ڈائجسٹوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ محبت کا حصار ان کے کچھ چننیدہ افسانوں کا مجموعہ ہے جس میں ان کے شاہکار افسانوں کو کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔