ادب کی دنیا میں بچوں کے حقوق اور چائلڈ لیبر کے موضوع پر بہت کم لکھا گیا ہے۔ یہ کتاب اس حوالے سے بہت اہم ہے کہ اس کا مجموعی موضوع چائلڈ لیبر ہے اور بچوں کے استحصال کو اس کہانی میں بہت ہی نمایاں طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ متعدد کہانیوں پر مشتمل کتاب ہے اور ہر کہانی کسی ایسے بچے کی ہے جو کسی نا کسی حوالے سے سماجی استحصال کا شکار ہے۔ کہانیاں نہایت دلچسپ اور پُر تاثیر ہیں۔ یہ کہانیاں سماج میں بچوں کے حقوق بارے شعور اجاگر کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔