موت کا جزیرہ عاطر شاہین کا سسپنس اور ایڈوینچر سے بھرپور ناول ہے جس میں ایک پاکستانی اور چار افریقی و امریکی لوگوں کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ پانچوں افراد بحری جہاز کے ذریعے سفر کر رہے تھے جس پر بحری قذاقوں نے حملہ کر دیا اور ان سب کو وہاں سے لائف بوٹ کے ذریعے بھاگنا پڑا۔ وہاں سے فرار کے بعد ان کے ساتھ کیا معاملات پیش آئے، کیسے وہ ایک جنگل میں پہنچے، کیسے انسانی سمگلر انہیں موت کے جزیرے پر لے آئے اورکیسے انہیں اپنے کچھ پیاروں کی قربانی دینی پڑی، سب کچھ اس ناول میں بیان کیا گیا ہے۔