ڈاکٹر مبارک علی نے اپنی اس کتاب میں بھی حسب سابق ایک منفرد اور دلچسپ تاریخی موضوع پیش کیا ہے۔ دربار کی تاریخ، دربار سے وابستہ روایات، بادشاہوں کی عادات و اطوار اور پھر مغل دربار کی تمام تر ثقافت کو اس کتاب کا موضوع بنایا گیا ہے۔ مغل دور کی بادشاہت اور دربار کے معاملات پر بات کرنے سے پہلے مصنف نے بادشاہت کی مکمل تاریخ کا جائزہ لیا ہے۔ پھر وہ مغل دربار کا مفصل جائزہ پیش کرتے ہوئے مغل طرز حکمرانی اور اسلامی تصور حکمرانی کا تقابل بھی کرتے ہیں۔ یہ کتاب دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی معلومات سے بھرپور ہے۔