ڈاکٹر مبارک علی تاریخ کے بالکل اچھوتے اور مختلف موضوعات پر قلم اٹھاتے ہیں۔ نجی زندگی کی تاریخ بھی ایک منفرد موضوع ہے۔ اس کتاب میں ابتدائی رومی عہد سے لے کر اب تک بیشتر خطوں کی تہذیب و معاشرت کو پیش نظر رکھ کر نجی زندگی کی روایت بیان کی گئی ہے۔ کون کون سے امور نجی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں اور ان کے حوالے سے مختلف ادوار میں کیا کیا روایات رہی ہیں اور عہد بہ عہد ان روایات میں کیا کیا تبدیلیاں آتی رہیں، یہ سب اس کتاب کا موضوع ہے۔ یہ اپنے آپ میں نہایت دلچسپ اور منفرد کتاب ہے۔