پیسہ ہمیشہ سے انسان کی ضرورت رہا ہے۔ لیکن یہ شروع دن سے اس کرنسی کی صورت میں نہیں تھا جو آج ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ پیسے کا یہ سفر بارٹر سسٹم سے شروع ہوا۔ یعنی جنس کے بدلے جنس۔ لیکن یہ سفر موجود دور کی کرنسی تک کیسے طے ہوا اور اس دوران انسانوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا تجربات کیے یہ سب قصہ اس کتاب کا موضوع ہے۔ یہ انتہائی دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے جو قدیم پتھر کے زمانے سے آج تک کی تہذیب تک پیسے کا تمام سفر بڑی ہی دلچسپی سے بیان کرتی ہے۔