ہاشم ندیم کا یہ مشہور و معروف ناول ہے جس پر ٹی وی سیریلز بھی بن چکے ہیں۔ یہ ایک سماجی اور رومانوی ناول ہے۔ مصنف نے اس ناول کے ذریعے سماج کی دو رنگیوں اور محبت کی تپش کو ایک ہی سانچے میں ڈھال کر پیش کر دیا ہے۔ ظاہر پرستی، دولت شہرت اور شکل و صورت کی دیوانی اس دنیا کے دوغلے معیارات کا پردہ چاک کرتا یہ ناول نہ صرف ایک اہم سبق لیے ہوئے ہے بلکہ اس کی کہانی بھی نہایت متاثر کن ہے۔ یہ کہانی ہر اس شخص کے لیے ہے جس نے کبھی سماجی رویوں سے چوٹ کھائی ہو یا کبھی اس کے دل میں محبت کی شمع روشن ہوئی ہو۔ کہانی کا مرکزی کردار زندگی میں غربت و افلاس بھی دیکھتا ہے اور دولت و شہرت سے بھی سرفراز ہوتا ہے لیکن اس کے دل میں جو لاحاصل محبت کا گھاؤ ہے وہ کبھی نہیں بھرتا۔