یہ ایک ایسی موٹیویشنل کتاب ہے جس میں مصنف نے ہماری عادات اور سماجی رویوں کے بارے میں مختلف سوالات کر کے ہمیں اپنے مثبت اور منفی رجحانات کو پرکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس کے ذریعے ہمیں تعمیر و ترقی کی راہ میں حائل عادات کو بدلنے کا موقع ملتا ہے اور ہمارے اندر سے ایک مثبت اور روشن دماغ شخصیت ابھر کر سامنے آتی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ زندگی سے مایوس لوگوں کے لیے کسی بیش قیمت تحفے سے کم نہیں ہوگا۔