علی عباس جلال پوری معروف محقق، تاریخ دان، اور ادیب گزرے ہیں، ان کا علمی کام اپنی نوعیت میں نہایت منفرد اور اہم ہے۔ علی عباس جلال پوری کی بیشتر تصانیف کی طرح “روح عصر” بھی اہم ترین موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ انسانی ذہن کے ارتقا، سائنسی طریقہ تحقیق، ادہام اور اساطیری قصوں کے پس منظر کے تاریخی حالات کا جائزہ، مسلسل بدلتی کائنات اور شعور کی ترقی کے ساتھ عصر حاضر میں انسانی مقام کا جائزہ اس کتاب کے اہم موضوعات ہیں۔ سنجیدہ علمی مباحث سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ کتاب کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔