انوار علیگی کا ایکشن ایڈونچر ناول سفید محل ایک مافوق الفطرت اور رومانوی داستان ہے۔ یہ قامران نامی ماہر نشانہ باز کی کہانی جس کی بیوی کو ظالم ملکہ شاطو جلا کر مار دیتی ہے۔ ملکہ قامران سے شادی کی خواہاں ہوتی ہے لیکن انکار پر اسے صحرائے سرخ میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے جہاں اس کی ملاقات چاندکا نامی خوبصورت جادوگرنی سے ہوتی ہے۔ وہ ہزاروں سالوں سے قامران جیسے مرد کی تلاش میں تھی اور اسے صحرائے سرخ کی اذیت سے بچاتی ہے۔ چاندکا کی مدد سے قامران مختلف بستیوں سے ظلم کا خاتمہ کرتا ہے اور لوگوں کا ہیرو بن جاتا ہے۔ ناول میں عشق، قربانی اور روحانی وابستگی کے عناصر کو مہماتی انداز میں پیش کیا گیا ہے جو قاری کو ایک منفرد دنیا میں لے جاتے ہے۔