اپنے ملک کے لیے جان قربان کرنے کے دعوے تو بہت لوگ کرتے ہیں لیکن کم ہی ایسے مخلص لوگ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں خرچ کر کے اپنی جان تک اس ملک کو دان کر دیتے ہیں۔ اس کی حقیقی مثال ذوالفقار علی بھٹو اور انکی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔ یہ کتاب ان دونوں باپ بیٹی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔ بےنظیر کی زندگی اپنے والد کے ہمراہ اور انکی شہادت کے بعد کیسی گزری، انکے معمولات کیا تھے اور انہوں نے دنیا کی پہلی مسلمان خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز کیسے حاصل کیا یہ سب داستان اس کتاب میں بیان کی گئی ہے۔ کتاب کا اختتام محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے المناک واقعے پر ہوتا ہے۔