بشری رحمن کا ناول “شرمیلی” ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو پابندیوں کے ماحول میں پلی بڑھی۔ اس کی شادی کے فورا بعد اس کا شوہر ایک ایکسیڈنٹ میں معذور ہو گیا۔ وہ اپنی تنہائی اور شوہر کی معذوری سے تنگ آ جاتی ہے۔ کالج کا آزادانہ ماحول اور دوستوں کی ماڈرن زندگی دیکھ کر وہ اپنی زندگی کو بھی رنگین بنانا چاہتی ہے۔ پھر وہ فلم اور اشتہارات میں کام کرنے لگتی ہے اور اپنے شوہر کو چھوڑ کر شوبز میں مس شرارہ کے نام سے مشہور ہو جاتی ہے۔