تاریخ میں عورت کا مقام اور مرتبہ ہمیشہ بدلتا رہا ہے۔ آج عورت محکوم ہے لیکن زمانہء قدیم میں عورت خاندان کی سربراہ تسلیم کی جاتی تھی اور دیوی کے طور پر پوجی جاتی تھی۔ عورت کا سماجی رتبہ کیسے اس قدر تنزل کا شکار ہو گیا کہ آج عورت ناقص العقل ٹھہرائی گئی ہے اور اسے چاردیواری تک محدود کر دیا گیا ہے؟ اس سوال کا جواب اس کتاب کے مطالعے سے بخوبی معلوم ہو جاتا ہے۔ عورت کے موضوع پر یہ سب سے منفرد اور مفید کتاب ہے۔