تہذیبی نرگسیت (Tehzeebi Nargasiyat)

Author: Mobarak Haider   

Publisher: Sanjh Publications

Category: Social Topics   

Total Duration: 12:16

ہمارے پاکستانی سماج میں مقتدر قوتوں نے شعوری طور پر سادہ لوح عوام کے ذہنوں میں کچھ ایسے تصورات اور نظریات راسخ کر دیے ہیں جن کی بنیاد پر یہ پوری قوم ماضی پرستی میں ایسی مشغول ہوئی ہے کہ حال کی بےحالی اور مستقبل کی تاریکی دیکھنے کی صلاحیت سے بھی عاری ہو چکی ہے۔ کچھ ریاستی بیانیے اس انداز میں ترتیب دیے گئے ہیں کہ اس ملک کے باسی خود کو تمام تر اقوام سے افضل سمجھنے لگے ہیں اور اپنی خامیوں پر ایک نظر کرنا تک گوارا نہیں کرتے۔ مصنف نے اس کتاب میں ایسے ہی کچھ نظریات کا پوسٹ مارٹم کیا ہے جو ہماری جڑوں میں راسخ ہو چکے ہیں۔ یہ پوسٹ مارٹم بلاشبہ تکلیف دہ ہے لیکن جب تک جراحت کا یہ عمل پایائے تکمیل کو نہ پہنچے اس خطے کے لوگوں کی اصلاح ممکن نہیں۔ یہ کتاب نہایت اہم موضوعات کا احاطہ کرتی ہے جنہیں جاننا ہر نوجوان کے لیے از حد ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل کی تعمیر میں اور اس ملک کو درست ڈگر پر لے کر چلنے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

DOWNLOAD APP FOR FREE!

Scroll to Top