یہ کتاب محترمہ بشری رحمان کا مشہور سفرنامہ ہے جس میں انہوں نے جاپان کے مختلف شہروں کی سیاحت کا احوال لکھا ہے۔ سفرنامے میں جاپانی لوگوں کی عادات و اطوار، سیاحتی مقامات، جاپان کی تعمیر و ترقی، لوگوں کے رجحانات اور دیگر کئی معاملات کو قلم بند کیا گیا ہے۔ مصنفہ نے جاپان کو پھولوں کا دیس قرار دیا ہے اور اس دیس کی ایسی تصویر کشی کی ہے جو لائقِ مطالعہ ہے