اس ناول کی کہانی ایک پاگل خانے کے گرد گھومتی ہے۔ مصنف نے اس کہانی کے ذریعے ایک ایسا المیہ منظر تخلیق کیا ہے جس کا اثر قاری یا سامع کے ذہن پر بہت دیر تک رہتا ہے۔ سماج کی تمام تر ناہمواریاں، محبت میں ناکامی، اداروں میں ہونے والی کرپشن، جنسی بربریت کا اندوہ ناک بیان اور پھر ایک وبا کا ماحول، یہ سب عوامل مجموعی طور پر ناول کو المیہ اختتام کی طرف لے جاتے ہیں۔ ناول میں زبان اس کے کرداروں کی مناسبت سے استعمال کی گئی ہے۔ غرضیکہ یہ ناول ایک ایسا المیہ ہے جو مطالعہ کرنے والوں کے لیے ایک نیا اور پُر اثر تجربہ ثابت ہوگا