یادوں کی برات اردو ادب کی سب سے معروف اور سب سے متنازعہ آپ بیتی ہے۔ جوش کی ولولہ انگیز زندگی کا بےباکانہ بیان اس کتاب کی شان ہے۔ جوش کی زندگی کے تمام تر پیچ و خم، بچپن کے ادوار میں گرد و پیش کی تہذیب کے مرقعے، جنسی مظاہر سے بھرپور جوانی کے قصے اور علم و حکمت کی باتیں سب اس آپ بیتی کا حصہ ہیں۔ جوش ملیح آبادی کی اس کتاب کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کا انداز بیان ہے۔ زبان و بیان کی خوبیوں سے لبریز یہ کتاب بالشبہ لائقِ مطالعہ ہے۔