خلیل جبران کی لکھی ہوئی داستان زرد پتے ایک علامتی اور فکری کہانی ہے جو ناانصافی، بغاوت اور آزادی کی جستجو پر مبنی ہے۔ یہ کہانی لبنان کے ایک گاؤں میں ہونے والے طبقاتی اور مذہبی استحصال کو اجاگر کرتی ہے جہاں حکمران طبقہ اور مذہبی پیشوا غریب عوام کو دبا کر اپنے اقتدار کو مستحکم رکھتے تھے لیکن خلیل نامی ایک نوجوان کی بغاوت نے لوگوں کو سوچنے کا ایک نیا انداز دیا جس سے ان میں شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اتحاد سے ظلم کا مقابلہ کیا اور تھوڑے ہی وقت میں وہ اپنے مشن میں سرخرو بھی ہو گئے۔